بیجنگ: کورونا وائرس کے باعث سب سے پہلے لاک ڈائون کا شکار ہونے والے چینی شہر ووہان کو جزوی طور پر کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ووہان میں زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی۔ ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی کے اس شہر کو جزوی طور پر کھول دیا گیا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا میں پہلے پہل گزشتہ برس چینی شہر ووہان ہی میں منظر عام پر آیا تھا۔
کیسز میں اضافے کے بعد چینی حکومت نے جنوری میں ووہان کو لاک ڈاؤن کر دیا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں۔ یورپ کے بعد یہ امریکا کو بھی لپیٹ میں لے چکا ہے۔