کورونا وبا سے نبرد آزما چین میں اسکول کھل گئے، جن کے تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث لاک ڈائون کے شکار چین میں دھیرے دھیرے زندگی بحال ہونے لگی، اسکول کھل گئے، احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، جن کی تصاویر انٹرنیٹ پر سامنے آرہی ہیں۔
ٹوئٹر پر چینی شہر ہینگ ژہو کے ایک اسکول کی پہلی جماعت کے طالب علموں کی چند تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔
ان تصاویر می طلبا کو سروں پر ایک ‘پروٹیکٹو ہیڈ گئیر’ پہنے دیکھا جاسکتا ہے، یہ ایک ایسی ٹوپی ہے، جس کے دونوں اطراف پنکھا نما کارڈ بورڈ سے بنی تقریباً 3 فٹ کی پٹی لگی ہے۔
یہ ٹوپی اس لیے بنائی گئی ہے، تاکہ بچے سماجی دوری پر عمل کر تے ہوئے ایک دوسرے سے فاصلے پر رہیں۔