چمن بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، خوف و ہراس پھیلانا اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل بم دھماکے میں 7 سے 8 کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جانے کے بعد مال روڈ کو آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے.دھماکے میں اے این ایف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس سے اے این ایف کی گاڑی تباہ ہو گئی اور 3 اہل کار زخمی ہو گئے