پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

پٹرول کی قیمت میں 6روپے 22پیسے، لائٹ ڈیزل 5 روپے 78 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے ۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیراعظم نے قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے نوٹیفیکیشن کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی۔وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔