لاہور: کورونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پر جنگ کرنے والے ڈاکٹر میں اس بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دو ڈاکٹرز کو اس وبا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، البتہ دونوں ڈاکٹرز کی حالت خطرے سے باہر ہیں ، انھیں اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے دونوں ڈاکٹرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے، دونوں ڈاکٹرزڈی جی خان قرنطینہ سینٹر میں فرائض انجام دے رہے تھے۔
خیال رہے ملک بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی ۔
ترجمان پرائمری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈی جی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ڈاکٹر اسامہ اور آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ڈاکٹر صباء میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے البتہ، دونوں ڈاکٹر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔