پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کروونا وائرس کے 727 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 83 ہوگئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 25 مریض انتقال کر گئے، صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 901 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 98 ہزار 992 ہوگئی۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گزارش ہے حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔