صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 98 ہزار 424 ہوگئی۔ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 226 ہے۔ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 94 ہزار 952 ہو چکی ہے۔پنجاب سمیت ملک بھر میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 566 نئے کیسز سامنے آئے۔