پاکستان میں 66 روز بعد کورونا وائرس سے کم ترین اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 66 روزبعد کورونا سےکم ترین اموات ہوئی ہیں۔ ملک میں مزید23افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار318ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار41تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 88 ہزار903 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 628 ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔