کراچی: سندھ سمیت ملک بھر میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آگئے، تعداد ہزار سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں سامنے آنے والے کیسز کی بعد اب یہ تعداد 1039 تک پہنچ گئی ہے۔
سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں، جہاں اس وقت 413 واقعات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ پنجاب میں 296 کیسز سامنے آئے ہیں۔
کے پی کے میں 117، جب کہ بلوچستان میں 115 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔
اب تک اس مہلک وائرس کی وجہ سے سات افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈائون ہے۔
حکومت کی جانب سے دیہاڑی دار طبقے کے بڑے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔