پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ

ملک میں ایک بار پھر سے کورونا کے کسسیز میں اضافہ نظر آرہا ہے تفصِلات کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 625 مثبت کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار84 تک جا پہنچی جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 9ہزار461 ہے۔جبکہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 14 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار673 تک جا پہنچی جبکہ کورونا کے 3 لاکھ 7ہزار 950 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 42 ہزار 134 کیسز،پنجاب میں ایک لاکھ 1760، خیبر پختونخوا میں 38ہزار708کیسز سامنے آئے جبکہ اسلام آباد میں 18ہزار187کیسز ، گلگت بلتستان میں 4084، بلوچستان میں 15ہزار704 کیسز اور آزادکشمیر میں کورونا کے 3507 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔