پاکستان میں کورونا سے مزید98 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 24 گھںٹوں کے دوران مزید 98 اموات رپورٹ جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار532 تک پہنچ گئی۔ کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح 9.93 فیصد ہے۔ تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کت ملک میں مزید 4 ہزار 974 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد50ہزار397 ہے اور 6لاکھ 5ہزار274 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔