عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید 100 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 139 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 908 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 523، خیبر پختونخوا 2 ہزار 586، اسلام آباد 601، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 395 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 تک پہنچ گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 78 ہے۔دوسری جانب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ 15 ہزار 968 ہو گئی ہے۔ اور 6 لاکھ 27 ہزار 561 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔