پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کی روانگی کے لیے خصوصی پرواز کی اجازت

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں پھنسے غیر ملکیوں کی ان کے وطن واپسی کے لیے خصوصی پرواز کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود غیرملکیوں کی روانگی کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت قطر ائیرویز کی خصوصی پرواز مسافروں کو لینے پاکستان آئے گی۔ یہ پرواز 300 مسافروں کو لے کر دوحا کے لیے روانہ ہوگی۔
خیال رہے کہ کورونا بحران کے پیش نظر پاکستان نے بین الاقوامی فضائی آپریشن 21 مارچ تا 4 اپریل معطل کر دیا تھا، جس کے باعث متعدد غیر ملکی مسافر پاکستان میں پھنس گئے۔