کراچی حلقہ پی ایس 99 میں سندھ حکومت کی جانب سے پانی کی بندش کے خلاف عوام کا احتجاج شہری بڑی تعداد میں بینر مٹکے ہاتھوں میں لیکر روڈ پر نکل آئے،لالا ہوٹل وارڈ 1 سے ریلی حلقے کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی احسان آباد پہچی،احسن آباد مین چوک پر دھرنہ دیکر سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، احتجاجی ریلی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلقے کے ایم پی اے حلیم عادل شیخ نے بھی شرکت ان کے ہمراہ پی ٹی آئی اقیلیتی ایم این اے جئے پرکاش لوہانا بھی ریلی میں شریک تھے۔ حلیم عادل شیخ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہ حلیم عادل شیخ دشمنی میں مریے حلقے کی عوام کا پینے پانی بند کردیا گیا ہے، سندھ حکومت یزیدی کردار ادا کر رہی ہے، واٹر بورڈ اور پی پی کے ضلعی عہدیداران پانی کے ٹینکر بیچنے میں مصروف، سندھ میں یزیدی ٹولے کی حکومت ہے، واٹر بورڈ وزیراعلیٰ سندھ کے ماتحت ہے، واٹر بورڈ عملہ سندھ حکومت کی غلامی کررہا ہے،پی ایس 99 کراچی کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے، مجھ سے دشمنی نکالیں میرے حلقے کی عوام کو کیوں سزا دی جارہی ہے، مجھے جیل میں ڈالنا ہے یا مقدمے بنانے ہیں بنادیں، وزیراعلیٰ سندھ بدنیت اور نااہل شخص ہیں، پہلے کچھ ٹینکرز آتے تھے میں ایم پی اے بنا تو وہ بند کردیے گئے، آج پوری سندھ پانی کی شدید قلت کا سامنہ کررہی ہے، سندھ کو تباہ کرنے میں پی پی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ایک ہفتے کا ٹائیم دیتے ہیں پانی نہیں ملا تو اگلا احتجاج وزیراعلیٰ ہاؤس پر ہوگا۔