بیجنگ: چین میں دو بچے ویڈیو گیم کے کرداروں کی نقل کرتے ہوئے چھت سے کود گئے، والدین نے ویڈیو گیم کمپنی پر مقدمہ قائم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاک ڈائون کے دوران چین کے شہر ہیندان میں پیش آیا پیش آیا۔ نو اور گیارہ برس کے دو لڑکے منی ورلڈ اور گیم آف پیس کھیلتے ہوئے اپنی بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی۔
بچے مسلسل آٹھ گھنٹے سے یہ گیم کھیل رہے تھے، وہ حقیقت اور گیم میں فرق نہیں کرسکے۔
بچوں نے یہ عمل ویڈیو گیم کے کرداروں نقل کرتے ہوئے کیا، جو چھلانگ لگانے کے باوجود زخمی نہیں ہوتے۔ بچے اس وقت شدید زخمی ہیں۔
والدین نے چینی گیم کمپنی ٹینسنٹ پر مقدمہ کردیا ہے، بچوں کے کئی آپریشن ہوچکے ہیں، مگر وہ تاحال صحت یاب نہیں ہوئے، والدین نے عطیات کی اپیل کر دی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بلیو وھیل گیمز کے کیسز میں بھی ایسے ہی واقعات سامنے آئے تھے۔