اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر سے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روزگار کی فراہمی کا ایک اوربڑا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت مرکزی حکومت ملک بھر کے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرے گی۔
عمران خان نے “وزیر اعظم گرین نگہبان” پروگرام کی منظوری دے دی ،جس کا افتتاح وہ خود کریں گے، گرین نگہبان منصوبہ بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا ، مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو منصوبہ کی ذمے داری سونپ دی ۔
پروگرام کے تحت اس سال دسمبر تک 2 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی، اور ان افراد سے جنگلات، نرسریز اور پارکس میںگرین نگہبان کی خدمات لی جائیں گی۔