لاک ڈاؤن میں توسیع: وفاقی کابینہ کی منظوری، حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی

اسلام آباد: کورونا بحران کے پیش نظر وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا، اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
البتہ لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی دے گی۔
اس موقع پر کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی، اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔