اسلام آباد: وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وبا سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔
خیال رہے کہ شہریار آفریدی سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کئی منتخب ارکان پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔