وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ نجاب حکومت نے باہمت بزرگ پروگرام کے لیے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا۔ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 23 نومبر 2020 سے کیا جائے گا جو کہ تین ماہ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65 سال اور زائد عمر کے افراد کو ہر 3 ماہ بعد 6 ہزار روپے سوشل پینشن کی مد میں دیے جائیں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پروگرام سے مستحق بزرگ شہریوں کی معاشی بحالی ہوگی،حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔ ہم ریاست مدینہ کے خواب کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں، باہمت بزرگ پروگرام ریاست مدینہ کی طرف ایک سنگ میل ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم نے ریاست مدینہ کاجوتصور دیا ہم اس کی جانب بڑھیں گے، ریاست مدینہ کا حصول ایک لمبا اور صبر آزما کام ہے، ہمارے بزرگ ہماری ذمہ داری ہیں۔ حکومت نےبزرگوں،متاثرہ افراد کے لیے پروگرام شروع کیا،یہ سوشل پنشن پروگرام ہے،ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل کر کمزور طبقوں کو اوپر لے کر جائیں گے۔