کولمبو: عالمی کپ 2011 میں بھارت کے خلاف میچ فکسڈ ہونے کے الزامات پر سری لنکا میں اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرات کھیل کے سیکریٹری کی جانب سے معاملے کی مکمل چھان بین کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، اس وقت ٹیم مینجمنٹ کا حصہ اسٹاف کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے اور سابق وزیر کھیل سے پوچھ گچھ کرکے ان سے مزید تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔
سابق وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں غلط کام کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے گذشتہ سال پارلیمنٹ میں ایک نیا ایکٹ منظور کیا گیا ہے، جس کے تحت ذمے داروں کے خلاف ایکشن لیا جاسکتا ہے۔