وفاقی حکومت نے نوشین جاوید کو شبر زیدی کی جگہ ایف بی آرکا نیا چیئر مین لگادیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیٹ کرکے 22 گریڈ کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئر مین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نوشین جاوید ان لینڈ سروس کی گریڈ 22 کی افسر ہیں۔نوشین جاوید کی تقرری کےبعد شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین ایف بی آر کے عہدے پر تعیناتی فوری ختم کردی گئی ہے۔نوشین جاوید چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی غیر موجودگی میں قائم مقام چیئر پرسن کے طور پر کام کررہی تھیں۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی خراب صحت کی وجہ سے پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر تھے