میرے والد عدنان صدیقی سے صرف 4 سال بڑے ہیں، حریم فاروق

کراچی: عدنان صدیقی کے ساتھ ڈرامے میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ عدنان صدیقی میرے والد سے صرف چار سال چھوٹے ہیں۔
عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے اپنی ویڈیو کال میں اداکارہ حریم فاروق سے گفتگو کی جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بھی کی۔ ویڈیو میں عدنان صدیقی نے حریم فاروق سے متعلق بتایا کہ میں جب بھی حریم سے بات کرتا ہوں تو یہ ہمیشہ مجھ سے کہتی ہیں کہ آپ کو پتا ہے میرے والد کتنے سال کے ہیں؟
عدنان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ میرے پوچھنے پر حریم فاروق یہی کہتی ہیں کہ اُن کے والد مجھ سے صرف چار پانچ سال بڑے ہیں اور جب میں نے اُن کے والد کو دیکھا تو واقعی وہ جوان ہیں، اُن سے زیادہ میرے سفید بال ہیں۔ ساتھ ہی عدنان صدیقی نے ہنستے ہوئے حریم کو یہ بھی کہا کہ شرم کریں آپ میرے ساتھ ہیروئن آئی تھیں۔یاد رہے کہ ڈرامہ ’میرے ہمدم میرے دوست‘ میں عدنان صدیقی اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔