مہنگائی بے روزگاری کی بمباری کرنے والے حکمران خطرناک ترین بیماری بن چکے ہیں۔نیر بخاری

نیربخاری کا کہنا ہے کہ لاہور جلسہ میں رکاوٹ نہ بنیں ورنہ عوام مینار پاکستان کو حکمرانوں کی علامتی جنازہ گاہ بنا دینگے۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ے کہاکہ لاہور جلسہ روٹی روزگار چھت چھیننے والوں پر آخری عوامی وار ثابت ہوگا،گرجنے برسنے کی ڈرامہ بازی کرنے والے مینار پاکستان جلسہ سے خائف ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جعلی سلطان بنی گالا اور ہناہ گزینوں میں عوامی یلغار کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ، پی ڈی ایم حکمرانوں کے اعصاب پر پوری طرح سوار ہے ، پی ڈی ایم کے حق میں عوامی فیصلوں نے حکمرانوں کے ٹخنوں سے پسینے چھڑا دیئے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ عوام فیصلہ دے چکی ہے عمران خان حکومت کورونا سے بڑا خطرہ ہے ،عوام پر مسلسل مہنگائی بے روزگاری کی بمباری کرنے والے حکمران خطرناک ترین بیماری بن چکے ہیں۔