مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب کیسوں میں پیش رفت

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف مبینہ کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ان کے 5 قریبی ساتھی قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور کے سامنے پیش ہوئے. نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے پانچ قریبی ساتھی بشمول ابرار احمد، محمد جلال، دین محمد اور ابرار علی شاہ نے اپنے بیانات ریکارڈ کر ا دیے ہیں نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو سوال نامہ بھی دیا گیا.نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے خلاف مبینہ کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری ہیں۔