ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں دن میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے چھ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے جڑواں شہروں کے علاوہ پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے بعد دوپہر 2بجے کے بعد بھی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ایک مرتبہ پھر محسوس کیے گئے۔دوپہر میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی اور اس زیر زمین گہرائی 223 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔اس کے علاوہ سوات، ملاکنڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے زیادہ دیر تک محسوس ہوتے رہے۔