لاہور :پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد کے علاقوں میں بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوئی ہے، کئی علاقوں میں گندم اور چنے کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم خیبرپختونخوا، پنجاب ، پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔پنجاب میں لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ، ڈی جی خان، بہاولپور،بہاولنگر ،بھکر، لیہ ، میانوالی ،راولپنڈی، اٹک،مری، چکوال اور جہلم میں کہیں کہیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔تونسہ شریف، صفدر آباد، بھکر، ٹبہ سلطان پور اور دیگر علاقوں میں ژالہ باری سے گندم اور چنے کی فصلوں کو نقصان پہنچا، حجرہ شاہ مقیم میں بارش سے بجلی کے پول گرگئے، تاریں ٹوٹ گئیں،سکھر میں طوفان سے ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا۔