گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 566 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 4 مریض جاں بحق ہوئے۔نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 566 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہوچکی ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 15 ہے جبکہ کورونا وائرس کے 2 لاکھ 92 ہزار 869 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 33 ہزار 393 ٹیسٹ کیے گئے۔