ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد دوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 22 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ناروے،مالٹا اور نیدرلینڈ سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ناروے کی جانب سے ہوئی۔خیال رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 61 فیصد اضافے سے 11 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہی تھی جو سال 20-2019 کے اسی عرصے میں 7 کروڑ 11 لاکھ ڈالر تھی۔پاکستان مالی سال 2020 میں ریکارڈ ترسیلات زر کے ساتھ ادائیگیوں کے توازن میں بہتری لانے میں کامیاب رہا جبکہ گزشتہ سال ایف ڈی آئی میں 88 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔