ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، مزدور طبقہ متاثر ہوگا، گورنر سندھ

کراچی: ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، صورت حال سے مزدور طبقہ متاثر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں سوشل سرگرمیاں ختم کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، این ڈی ایم اے وزیراعظم کی ہدایت پر کام کررہا ہے، پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ افراتفری نہ پھیلائیں۔
اُن کا کہنا تھا وزیراعظم خود جگہ جگہ جاکر چیکنگ کررہے ہیں، وفاق میں کہیں تفریق نہیں ہورہی، اس کے لیے تمام صوبے برابر ہیں۔