نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انسداد ٹڈی دل کے لیے کوششیں جاری ہیں، صوبہ پنجاب کے رحیم یار خان میں ٹڈی دل کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا۔این ایل سی سی کے مطابق انسداد ٹڈی دل کے لیے گزشتہ 6 ماہ میں 11 لاکھ 14 ہزار 853 ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا ہے۔این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ تھر پارکر، رحیم یار خان اور لسبیلہ میں 336 ہیکٹر رقبے پر آپریشن کیا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 35 ہزار ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل موجود ہے۔