کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ وہ جلد سرجری سے گزریں گی۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں، اس کا اعلان انھوں نے اپنی ٹویٹس میں کیا۔
انھوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ انھیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، ان کا علاج شروع ہوچکا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ چھاتی کے سرطان کی پہلی اسٹیج ہے۔ نادیہ جمیل نے زور دیا کہ باقی خواتین بھی باقاعدگی سے اپنا چیک اپ کرائیں تاکہ مرض کی تشخیص ہوسکے۔