لاہور : ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہونے والے محمد عامر اور وہاب ریاض کو سی کیٹگری دینے یا پھر کنڑیکٹ سے ڈراپ کیے جانے کا قومی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کی معیاد 30 جون کو ختم ہو رہی ہے تاہم موجودہ حالات میں غیر یقینی کی صورت حال کے خاتمے کے لئے جلد اعلان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کٹوتی یا انہیں برقرار رکھنے کی بجائے اضافہ کیا جائے گا، گزشتہ برس 19 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا مگر اب امکان ہے کہ یہ تعداد کم کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ سے الگ ہونے والے محمد عامر اور وہاب ریاض کو معاہدے سے بھی ڈراپ کرنے پر غور ہے او اگر یہ دونوں فاسٹ بولرز جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے تو انہیں سی کیٹگری میں رکھا جائے گا۔