لاڑکانہ: زہریلا کھانا کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 168 افراد کی حالت غیر

لاڑکانہ: گاؤں حبیب بگھیو میں ایک تقریب کا زہریلا کھانا کھانے سے 168 افراد کی حالت غیر ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق گاؤں کی ایک تقریب میں بریانی کھانے سے 168 افراد بیہوش ہوگئے جن میں 6 بچے اور 20 خواتین بھی شامل ہیں، تمام لوگوں کو فوری طبی امداد کے لیے چانڈکا میڈیکل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل میں کردیا گیا ۔


ڈاکٹرز نے بتایا کہ بریانی کی دیگ میں زہریلا کھانا کھانے سے لوگوں کی حالت خراب ہوئی جن میں سے 30 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ دیگر افراد کو حالت بہتر ہونے پر اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔


پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سندھ فوڈ اتھارٹی کو واقعے کی تحقیقات کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور تمام متاثرین کو علاج کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ۔