پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔قمرالزمان کائرہ نے خود کو پندرہ دن کے لیے قرنطینہ کر لیا۔ تفصِلات کے مطابق قمرالزمان کائرہ انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں انتخابی چلا رہے تھے وہ کچھ دنوں سے گلے میں سوزش اور نزلہ زکام محسوس کر رہے تھے تاہم قمر الزمان کائرہ کا گزشتہ رات کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور خود کو پندرہ دن کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران قمر الزمان کائرہ بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنمائوں سے بھی ملتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام رہنمائوں کے کورنا ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔