قائداعظم کے نواسے اسلم جناح انتقال کرگئے

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح 70 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔
مرحوم اسلم جناح گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے پس ماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ اسلم جناح کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد حبیبہ انڈا موڑ پر ادا کی گئی۔
مرحوم محمد اسلم جناح کو کراچی میں شاہ محمد قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔