فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد رات ہونے کے باوجود گھروں سے باہر نکل آئی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.0 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اس کا مرکز سمندر کے اندر 210 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے مختلف صوبوں میں پوری شدت کے ساتھ محسوس کیے گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔