فرانس، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

فرانس میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 15 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق افرانس میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 15 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے 150 افراد ہلاک ہوگئے۔ کورونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 55 ہزار 25 ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے،بھارت میں فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 65 ہزار 724 ہے جبکہ برازیل میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں مذکورہ تینوں ممالک کے علاہ کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے روس، کولمبیا اور پیرو بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔روس میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ اور اموات 20 ہزار، کولمبیا میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ اور اموات 25 ہزار اور پیرو میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ اور اموات 32 ہزار ہو چکی ہیں