غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی, کےالیکٹرک

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کو فالٹ اور شٹ ڈاؤن کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے۔ شہر میں کہیں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا غلط ہے۔لوڈشیڈنگ کا شیڈول روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔دوسری جانب شہرقائد کے لوگ کے الیکٹرک کے خلاف شدید برہم ہیں، ان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے