پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایک بے بس ایم این اے ہوں اور اپنے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہو۔انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہو۔
عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کراچی خصوصاً اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا اورسسکنا نہیں دیکھاجاتا اور مونس علوی کے جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔