عالمی مارکیٹ: خام تيل کی قيمتوں ميں 20 فيصد کمی، پاکستان میں مہنگائی گھٹنے کا امکان

ریاض: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی ہوئی ہے، جس سے پاکستان میں مہنگائی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی بڑی آئل کمپنی آرمکو کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر مندی ہوئی، خام تیل سستا ہونے سے پاکستان کا سالانہ درآمدی تیل کا بل بھی 5ارب ڈالر کم ہوگا۔
ادھر امریکی خام تیل 10 ڈالر کمی سے 30 ڈالر فی بیرل کی سطح تک گر گیا جبکہ لندن برینٹ آئل 20 فیصد کمی سے 35 ڈالر فی بیرل تک گرچکا ہے معاشی۔
ماہر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے بڑی خوشخبری ہے کیوں کہ خام تیل سستا ہونے سے پاکستان کے سالانہ درآمدی تیل کے بل میں بھی 5ارب ڈالر کمی ہوگی۔