عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر میسی نے ہسپتال بنانے کے لیے دس لاکھ یورو عطیہ کردیئے

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی نے ہسپتال کے لیے دس لاکھ یورو عطیہ کر دیے ہیں۔ ہاسپٹل کلینک بارسلونا نے آفیشل ٹویٹ میں لیونل میسی کا شکریہ ادا کیا۔32 سالہ لیونل میسی کی جانب سے دی جانے والی رقم ہاسپٹل کلینک اور ارجنٹائن کے ایک ہسپتال میں تقسیم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔