عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا۔ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلے، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اور مجمع میں ماسک پہنیں، کلینکوں میں کام کرنے والا عملہ ماسک پہنے جب کہ 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور بیمار افراد میڈیکل ماسک پہنیں۔انھوں نے بتایا کہ کاٹن، پولی پروپائلین اور پولی ایسٹر پولی پروپائلین کے ماسک بنائے جائیں۔