واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں ناکام رہے تو یہ ملک کے لیے افسوسناک ہو گا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کی ناکامی ملک کیلئے باعثِ افسوس ہو گی۔انھوں نے سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائڈن کے بیانات کہ ٹرمپ نومبر دھاندلی کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر ٹرمپ نے اپنی شکست تسلیم نہ کی تو فوج اسے وائٹ ہاؤس سے نکال باہر کرے گی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بائڈن نے اپنے گھر کے تہہ خانے میں اپنے لیے ایک اسٹائریلزڈ ماحول بنا رکھا ہے اور یہ وہاں سے باہر نہیں نکلتا۔