شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تین شاہی فرامین جاری کرکے انجینیئر ولید الخریجی کو نائب وزیر خارجہ بدرجہ وزیر، انجینیئر عبداللہ البدیر کو نائب وزیرآباد کاری اور ڈاکٹر بندر السجان کو پبلک مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے پہلی مرتبہ وزرائے خارجہ و آباد کاری کے نائب مقرر کیے ہیں۔شاہی فرمان میں خارجہ و آباد کاری کی وزارتوں اور پبلک مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کو مذکورہ فیصلوں پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔