کراچی: مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 98 ہزار 300 اور دس گرام سونا 428 روپے مہنگا ہوکر 84 ہزار 276 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 1657 ڈالر فی اونس پر برقرار ہیں۔کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 960 روپے اور دس گرام 823 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 15.40 ڈالر ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔