سونے کی قیمتیں گرگئیں

عالمی گولڈ منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بعد سعودی عرب میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونا کم ہوکر 214.37 ریال کا ہوگیا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 187.57 ریال ہوگئی ہے۔اسی طرح مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 160.77 ریال میں ہوگئی جبکہ 14 قیراط ایک گرام والے سونے کے نرخ 125.05 ریال ریکارڈ کیے گئے۔دوسری جانب سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار600 روپے ہو گئی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کمی کے بعد 93 ہزار107 روپے ہو گئی۔

Gold