کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ماہ کے دوران مختف مارکیٹوں اور شاپنگ مالز سے کورونا وائرس کے 955 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جہاں اچانک ایک طرف کورونا کسسیز میں کمی واقع ہوئی تھی وہی ایس او پیس پر عمل درآمد نہ کرنے سے کورونا کسسیز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مختلف مارکیٹوں اور شاپنگ مالز سے 955 افراد کورونا کا شکار ہوئے جب کہ ر یسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں 216 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔دوسری جانب سرکاری اور نجی دفاتر کے 716 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ پولیو اور ڈینگی کے 103 رضاکار کورونا وائرس کاشکار ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ پنچاب سمیت پورے ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔