کراچی: وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق انھوں نے لاک ڈائون کے خاتمے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے لئے بنائی گئی ایس او پیز کے تحت رعایت دی جائے۔
مشاورت جاری ہے، مکمل ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا، وزیر اعلی کی اولین ترجیح عوام کی صحت اور زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے بعد ایس او پیز کے مطابق کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی، فی الحال صرف ان لائن کاروبار کہ اجازت دی گئی ہے۔