اسلام آباد، مزید 2 علاقے سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد میں کورونا کے کیسز سامنے آنے پر مزید 2 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد کے غوری ٹاؤن فیز فور اور فائیو کو آج شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو لاک ڈاون سے متعلق تیاری مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے۔دونوں علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈکل اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔اسلام باد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے جب کہ 115 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Corona