سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کردیے جن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق صرف 18 سے 50 برس کے زائرین عمرے کے لیے آ سکتے ہیں تاہم زائرین کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی،اپیس او پیز کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز نیز مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ شریفہ میں نماز کے لیے پیشگی بکنگ کرانا ہوگی، یہ بکنگ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کرائی جائے گی۔عمرے کے لیے آنے والے زائرین کے پاس واپسی کا کنفرم ٹکٹ بھی ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، مملکت آنے کے بعد تین دن کی آئسولیشن ہوگی۔تفصِلات کے مطابق پی سی آر سرٹیفکیٹ میں یہ بھی شرط عائد کی گئی ہے کہ رپورٹ کے 72 گھنٹے سے زائد نہ گزرے ہوں۔